اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین 2012 سے حکومت اور نجی کمپنی کے اشتراک سے چلائی جا رہی تھی۔ کمپنی کے ذمے 2 ارب 22 کروڑ روپے کے واجبات تھے۔
معاہدے کے تحت کمپنی کو 40 لاکھ روپے روزانہ ادا کرنا تھے۔ جو بعد میں عدالتی فیصلے کے مطابق 20 لاکھ روپے روزانہ طے پائے مگر کمپنی یہ رقم بھی اد انہ کر سکی۔ جس کے بعد پاکستان ریلوے نے معاہد ہ منسوخ کر دیا اور بزنس ٹرین اپنی نگرانی میں کراچی روانہ کر دی۔