بدین (عمران عباس) پیپلز پارٹی ھمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کچھ مفاد پرست اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بدین کی عوام اب ان کو پہچان چکی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر اور ایم این اے کمال خان چانگ نے بدین میں بلدیاتی الیکشن مہم کی شروعات کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن روڈ پر ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وارڈ نمبر1 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم سومرو کی جانب سے اسٹیشن روڈ پر منعقد کیئے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو عوام نے چھوڑ دیا ہے جو پیپلز پارٹی کو چھوڑ گیا ہے اس کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ھمیشہ بدین سے جیتتی آرہی ہے اور 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ پیپلز پارٹی ضلع بدین کا گڑھ تھا اور اب بھی ہے، جلسے سے پیپلز پارٹی ضلع بدین کے دیگر رہنماؤں تاج محمد ملاح، عبدالغفور نظامانی، علی اکبر میمن، خانصاحب جمالی، امتیاز میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔