نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کے بڑھتے تناسب کو دیکھتے ہوئے انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس نے ایک قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت پر مسلمانوں اور ہندوؤں کی آبادی میں تناسب کو برابری کی سطح پر لانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان منموہن وادیا کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں زبردست عدم توازن دیکھنے میں آیا ہے۔
مردم شماری کے مطابق بھارت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی 17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے
۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے دس سال میں مسلمانوں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے ہندوؤں کی آبادی میں زیرو اعشاریہ 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔