گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل۔سرکاری عملہ بیلٹ باکسز اور ووٹ والی پرچیاں لے کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں ۔یونین کونسل ملکہ سے آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ملک محمد اقبال اعوان اور راجہ عابد ملاگر کے یوسی ملکہ سے الیکشن میں شاندار کامیابی کے دعوے۔
تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔سرکاری عملہ بیلٹ باکسز اور ووٹ والی پرچیاں لے کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچ گئے ہیں ۔پولیس اہلکاروں نے بھی اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں ہیں۔یونین کونسل ملکہ سے آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔ملک محمد اقبال اعوان اور راجہ عابد ملاگر کے یوسی ملکہ سے الیکشن میں شاندار کامیابی کے دعوے کئے ہیں ۔کامیابی کس کا مقدر بنتی ہے۔
آج فیصلہ ہو جائے گا ۔ادھر یوسی ملکہ کے کچھ دیہاتوں کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔جس کی باقاعدہ درخواست ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کو دے دی گئی ہے ۔گلیانہ اور گردو نواح کے عوام کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاح تھانہ گلیانہ کے اس نمبر پر کر سکتے ہیں ۔0537588800