شارجہ (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان جونیئر زخمی ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان جونیئر پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے مطابق فیلڈنگ سیشن کے دوران عمران خان کیچ پکڑتے وقت زمین پر گر گئے جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ میں شدید چوٹیں آئیں جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ہاتھ میں 4 ٹانکے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی فاسٹ بولر کو 10 روز کے لئے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد راحت علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔