امریکی حکام کا شام میں سپیشل کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ

Commandos

Commandos

واشنگٹن (جیوڈیسک) پنٹاگون اور عراقی حکومت کے درمیان ایک ایسی فورس تشکیل دینے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے جو شام کے مخصوص علاقوں میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف زمینی کارروائی کر سکیں۔ ان کمانڈوز کو ترکی میں موجود نیٹو کے جنگی طیاروں کی مدد حاصل ہو گی۔

اس کے علاوہ امریکہ اردن اور لبنان کو بھی فوجی امداد دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف پورے مشرق وسطی میں موثر طور پر کارروائی کی جا سکے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکی اہلکار صرف مقامی قوتوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہونگی۔