امریکہ (جیوڈیسک) مذاکرات میں امریکہ اور روس کے علاوہ فرانس، جرمنی، برطانیہ، سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس بات چیت میں شام کی حکومت اور باغیوں کے کسی نمائندے کو دعوت نہیں دی گئی۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے قومی مفاد سے بالا تر ہو کر متحد ہو جائیں۔
ادھر یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈرکا موگیرینی کا کہنا ہے کہ اس بات چیت سے سیاسی حل کا کوئی راستہ نکلے گا۔