پیرمحل ( نامہ نگار ) بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے علاقہ کی عوام کو درپیش مسائل کا سدباب اولین ترجیح ہے ،19نومبر کا سورج میری اور میرے پورے پینل کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم نے عوامی رابطہ مہم کے دوران ووٹروں ،سپورٹروں اورا ہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لے رہے ہیں ۔گزشتہ 16 سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث حلقہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محرومی کے ساتھ ساتھ شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہے جن کے ازالہ کیلئے وہ بلدیاتی انتخابات میں پورے پینل کے ساتھ کامیاب ہو کر میونسپل کمیٹی پیرمحل میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے جس سے نہ صرف تحصیل پیرمحل ترقی کریگی بلکہ علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کا سورج انشااللہ ان کی اور انکے پورے پینل کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے سید،میو،راجپوت،بھٹی اور آرائیں رحمانی، چوہان ، سمیت برادریوں کی جانب سے اپنی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) نعرہ سپورٹس 2015 کھیلو سیکھو اور پڑھو کے تحت تحصیل پیرمحل کے چار ای او تعلیمی مراکز کی طالبات کاسپورٹس میلہ کا انعقاد ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی صدارت تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سکولوں کو دیے احکامات کے تحت نعرہ سپورٹس 2015 کھیلو سیکھو اور پڑھو کے تحت تحصیل پیرمحل کے چار ای او تعلیمی مراکز کی طالبات کاسپورٹس میلہ کا انعقاد گورنمنٹ ایلمیمنٹری سکول اپرکالونی پیرمحل میں کیا گیا جس کی صدارت ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کی جس میں ای ڈی او ایجوکیشن رائو عتیق احمد ، ڈی ای او ٹوبہ ٹیک سنگھ زنانہ نجمہ کوثر ، ڈپٹی ڈی او پیرمحل زاہد فاروق ، اے ای او مرکز پیرمحل محمد علی ، اے ای اوفرید آباد فرزانہ کوثر ، اے ای او اروتی رضیہ پروین ، اے ای او پیرمحل زنانہ انیلہ دین محمد ،ای اے او اپرکالونی پیرمحل نسرین چیف آرگنائز ر ، بائو شمشاد علی ، سمیت تحصیل بھر سینکڑوں کی طالبات اساتذہ نے شرکت کی چاروں مراکز کے گرلز پرائمری ایلمنٹری سکولوں کی شرکت طالبات نے ٹیبلو شو سمیت علاقائی رقص پیش کیے ایم این اے چوہدری اسدالرحمن نے غیرنصابی سرگرمیوں میں طلبہ طالبات کے حصہ لینے کو بہترین قراردیتے ہوئے بہترین پروگرام منعقد کروانے پر چیف آرگنائزر اور سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل ریٹرننگ آفیسر کی پولنگ عملہ کی تربیت ووٹر ز کی رہنمائی سمیت معذور افراد کے ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار پولنگ کے رزلٹ کے طریقہ کار کی فراہمی پولنگ ایجنٹ کے طریقہ کار حدود کا تعین رہنمائی دی گئی تفصیل کے مطابق تحصیل ریٹرننگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے تحصیل بھر کے پولنگ آفیسران ماتحت عملہ کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار ووٹر کی راہنمائی اور رزلٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیت دی دوران تربیت معذور افراد کی راہنمائی ان کے ووٹ کاسٹ کروانے کا طریقہ کار ، امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ کی حدود اور ضائع ووٹ کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ووٹر کی مکمل راہنمائی اور اس کودرپیش رکاوٹ کو دور کرنے کے طریق کار کی تربیت دی تحصیل ریٹرننگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے پولنگ آفیسر ان کو اپنے فرائض مکمل ایماندار ی سے انجام دینے کسی بھی قسم کی غفلت کوتاہی سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔