بلدیاتی مسائل سے دوچار پہلوان گوٹھ کے مکینوں نے بلدیاتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلوان گوٹھ کا شمار کراچی کی قدیم آبادی میں ہوتا ہے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی آڈہ کے قریب آباد اس قدیم آبادی کے مکین آج بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،پہلوان گوٹھ اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں عرصہ دراز سے پینے کے پانی کی فراہمی ،سیوریج کا ناقص سسٹم اور صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقیاتی کاموں کی عدم انجام دہی کی وجہ سے آج یہ آبادی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔

عرصہ دراز سے بنیادی علاقائی مسائل سے دو چار پہلوان گوٹھ کے مکینوں نے بلدیاتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمارے ووٹوں کی کوئی اہمیت نہیں تو ہم ووٹ کیو ں ڈالیں علاقہ مکینوں نے کہاکہ اگر پہلوان گوٹھ کے علاقائی مسائل پر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہ گئی تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پہلوان گوٹھ کے علاقہ معززین کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریزسے ملاقات میں کیا اس موقع پر سید خامد حسین طوری بنگش،اقبال حسین طوری بنگش ،عاشق حسین طوری بنگش بھی موجود تھے نور محمد انگریز نے کہاکہ پہلوان گوٹھ شہر کی واحد قدیم آبادی ہے جسے ایک سازش کے تحت نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آج پہلوان گوٹھ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ۔

پہلوان گوٹھ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پانی ،سیوریج سمیت بلدیاتی مسائل کے انبار لگے ہوئے بلدیاتی اداروں کو با رہا توجہ دلا نے کے باوجود پہلوان گوٹھ کے علاقائی مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد انگریز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیاتی سید ناصر حسین شاہ سے اپیل کی ہے کہ پہلوان گوٹھ کو علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری احکامات صادر کریں ورنہ مسائل سے جھو جھتی پہلوان گوٹھ کے مکینوںکے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہونگے۔