پیپلز پارٹی نے ٹنڈوآدم میں دھاندلی کا جو پروگرام بنایا ہے وہ ناکام ہوگیا

TANDO ADAM NEWS

TANDO ADAM NEWS

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) پیپلز پارٹی نے ٹنڈوآدم میں دھاندلی کا جوپروگرام بنایا ہے وہ ناکام ہوگیا۔

جو ٹیچرز کی بڑی تعداد پی پی سے وا بسطہ ہے اس لئے ان ٹیچرز کی نگرانی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ ضلع سانگھڑ کے رہنماسلطان خاصخیلی نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوآدم میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم کی پولیس انتظامیہ بھی کمداری کا رول ادا کر رہی ہے جن پر اب ہمارا کوئی یقین نہیں رہا الیکشن کمیشن ان سب اس ساری صورت حال کا نوٹس لیکر الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے فوج کو تعینات کرے اور گن وارڈوں ہمارے امیدوار ہیں وہاں پی پی کو یقینی شکست نصیب ہوگی اور باقی راڈوں ہم خیال لوگوں کو مکمل سپورٹ کریں گے اور پی پی کو ہم ددٹ دینے کا تصور بھی نہیںکر سکتے اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر غلام محمد ،،رضوان چوہان،اور رجب قادری بھی موجود تھے۔