کراچی کی خبریں 02/11/2015

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود لولی لنگڑی جمہوریت کی تکمیل کیلئے 6 سال تاخیر سے کرائے جانے والے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں ‘ مطلوبہ نتائج و اہداف کے حصول کیلئے حکومتی وریاستی مشینری کے استعمال اور دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات پر اظہار افسوس کے ساتھ پنجاب میں رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کے حامیوں پڑنے والے رن جبکہ سندھ میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے شہر خیرپور میں ہونے والے تصادم کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ روایتی سیاسی نظام میں روایتی واقعات ہی ظہور پذیر ہوتے ہیں جبکہ روایتی انتخابی نتائج ہمیشہ حکومت کے حق میں ہی آیا کرتے ہیں اور جب انتخابی نتائج عوامی مرضی و منشاءکی بجائے حکومتی مفادات پر مبنی ہوں تو ان سے تشکیل پانے والا نظام نہ تو کسی طور جمہوری ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس طرح سے منتخب ہونے والے نمائندے عوام دوست یا محب وطن ثابت ہوسکتے ہیںاسلئے حقیقی جمہوریت کے قیام ‘ سیاسی و انتظامی نظام کی اصلاح اور شفاف انتخابات کیلئے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت بایو میٹرک سسٹم کے ذریعے انتخابات کرانے سے ہی انتخابات شفاف اور نتائج سو فیصد درست ہوسکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوام آزاد امیدواروں کو کامیاب بناکر انقلاب کی بنیاد رکھیں ‘ جی کیو ایم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے اسمٰعیل جونیجو کی قیادت میں میں آنے والے نیو کراچی کے معززین کے وفد کی ملاقات کے دوران یونین کونسل نمبر6ابوذرغفاری نیو کراچی سیکٹر 11-D سے چیئرمین شپ کے امیدوارعبدالغفار ‘ وائس چیئرمین شپ کے امیدوار سلطان ساگر سموں ‘جنرل کونسلر کے امیدوار محمد سموں‘اخلاق احمد اور جنرل کونسلر کے ہی امیدوار محمد زاہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والی کاٹھیاواڑی‘ کچھی ‘ میمن ‘ گجراتی اور دیگر برادریوں سے ان افراد کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر گجراتی سرکار سورٹھ ویر نے مزیدکہا کہ عوام کے ووٹوں سے قتدار پانے والی قیادتوںاور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اقتدار سے قبل اپنے انتخابی منشور کے ذریعے عوام کو سنہرے خواب دکھائے اور اقتدار پانے کے بعد عوام کی زندگی میں تلخیوں ‘ پریشانیوں ‘ تکالیف اور مسائل ومصائب میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا اسلئے اس بار عوام سیاسی جماعتوں کی بجائے دیانتدار ‘ تعلیم یافتہ ‘ با کردار اورمحب وطن و عوام سے مخلص آزاد نمائندوں پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اپنے ووٹ سے ان آزاد امیدواروں کو کامیاب بناکر تبدیلی و انقلاب کی بنیاد رکھیں تو یقینا ان کا مستقبل محفوظ و خوشحال بھی بن سکتا ہے اور انہیں ان سیاسی و مذہبی جماعتوںاور قیادتوں سے نجات بھی مل سکتی ہے جنہوں نے ملک و قوم کو یرغمال بنارکھا ہے اور اپنی خوشحالی و مفادات کیلئے عوام کے حال کو تباہ اور مستقبل کو برباد کررہی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منتخب نمائندگان عوامی خدمت کی نئی روایت قائم کرینگے‘ سولنگی اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولنگی برادری اور پاکستان سولنگی اتحاد کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی اعتماد و ووٹ کے ذریعے منتخب ہوکر کامیابی حاصل کرنے والے تمام سولنگی امیدواروں کے علاوہ کامیاب ہونے والے تمام آزاد امیداروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر فتح پانے والے تمام امیداروں کو کامیابی و فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی نے امید و یقین ظاہر کیا کہ کامیاب و فتح مند تمام منتخب نمائندگان سیاسی و نظریاتی اختلافات ‘ تعصب و لسانیت اور سیاسی و مذہبی گروہ بندی سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کریں گے اور اپنے حلقہ انتخاب کے تمام بنیادی مسائل کے حل ‘ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے علاوہ کرپشن واقربا پروری سے خود کو محفوظ رکھ کر سیاست کی منفی روایات کا خاتمہ بھی کریں گے ۔ امیر سولنگی نے حق رائے دہی استعمال کرنے والے تمام رائے دہندگان کا شکریہ اداکرتے ہوئے مزید کہا کہ ووٹ ایک ایسی امانت ہے جس کا استعمال لازم ہوتا ہے جبکہ اس کا درست استعمال مستقبل کو محفوظ تابناک بناتا اور غلط استعمال مستقبل کے اندھیروں اور رسوائیوں سے دوچار کردیتا ہے جبکہ ووٹ کا عدم استعمال نظام کی تباہی کی صورت ہمارے مقدر میں آمریت کے اندھیرے لکھتا ہے اسلئے ووٹ ڈالنے والے ہر فرد کا سولنگی اتحاد تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان میں پھر حکومت کی فتح اور جمہوریت کی شکست ہوئی‘ راجونی اتحاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اور پنجاب میں 6برس بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے متوقع و روایتی نتائج کو ریاستی طاقت کی جادو گری قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے پنجاب میں میدان مارنے پر مسلم لیگ (ن) ‘ سندھ میں برتری ثابت کرنے والی پیپلز پارٹی اور دونوں حکومتی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت ‘ وزرا¿ و مشیران اور حکومتی ایماءکے مطابق اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے حسب منشاءنتائج کے حصول میں معاونت کرنے والے تمام سرکاری افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایکبار پھر حکومت کی فتح اور جمہوریت کوشکست ہوئی ہے اور بلدیاتی انتخابات نے ایکبار پھر ریاسی طاقت کے آگے سب کچھ بیکار ہے کا مقولہ سچ کردکھایا ہے۔