پوران(نمائدہ خصوصی) روز نامہ نقش دوام جہلم گزشتہ روز سینئر صحافی و کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے ایک تجزیہ بنام پوران یونین کونسل کے بلدیاتی انتخابات پر اپنا قلم استعمال کیا اور کہا یونین کونسل پوران ایک ایسی یونین کونسل ہے جسمیں 60 % سے 70% ووٹ کاسٹ ہوگا۔اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف گروپ ) میں مقابل انیس اور بیس کا ہوگا۔اور کامیابی کے لئے سیاسی جماعتوں اور منشور کے ساتھ ساتھ خفیہ ووٹوں پر کامیابی کا دارومداد ہوگا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ یونین کونسل پوران میں رزلٹ ویسا ہی نکلا جس کی توقع تھی، یہاں یہ امر قابل زکر ہے یونین کونسل پوران کا نواحی گاؤں پوران میں مکمل طور پر برتری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حصے میں آئی چیرمین وائس چیرمین کے علاوہ یونین کونسل پوران کے گاؤں پوران کی وارڈ نمبر تین عاصم رضا فتوال ، وارڈ نمر چا ر سے ملک عبدالرزاق اوروارڈ نمبر پانچ سے راجہ امجد محمود المال پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) یونین کونسل پوران میں چیرمین ، وائس چیرمین پاکستان تحریک انصاف کامیاب سرائے عالمگیر کی یونین کونسل پوران سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے چیرمین راجہ ندیم نواز ، وائس چیرمین راجہ وقار رشید آف فتح پور نے کامیابی حاصل کر لی ہے، اہلیان ِ یونین کونسل پوران کے سیاسی سماجی اور رفاحی شخصیات نے راجہ ندیم نواز اور راجہ وقار رشید کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے، ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران سے پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما و پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 63 محمود مرزا جہلمی نے یونین کونسل پوران سے چیرمین شپ پر کامیابی حاصل کرنے والے راجہ ندیم نوازآف پوران اور وائس چیرمین راجہ وقار رشید کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔ راجہ ندیم نواز نے اپنے بیان میں اپنے ووٹروں، سپورٹروں ، اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ نے موقع دیا ہے میں انشااللہ بلاتفریق آپ لوگوں کا کام کر کے فخر محسوص کروں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوران(ڈاکٹر تصور حسین مرزا)پاکستان مسلم لیگ کے نامز امیدوار برائے چیرمین راجہ عبدالمناف جلالیہ اور وائس چیرمین مرزا سلمان بیگ آف چنگس نے اپنے بیان میں نمائدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونین کونسل پوران کے دیہات چنگس ، ورینہ ، ڈھوک مسلم ،پوران ڈھوک امرال فتح پور اور ڈھوری کے عوام کے مشکور ہیں، جہنوں نے ہم پر ملک محمد حنیف اعوان ایم پی اے پر اور پاکستان مسلم لیگ پر اعتماد کر کے ہمیں اپنے قیمتی ووٹوں سے نوازا، انہوں نے کہا ہار اور جیت مقدر کا حصہ ہے، گنتی کے بیس بائیس ووٹوں سے ناکامی ہمیں عوام کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی، انشاللہ وہ دن دور نہیں جب حلقے کے عوام کو ہم جیسے مخلص اور سچے محب وطن ملے گئے، انہوں نے کہاں ہمارے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھُلے ہیں، اور ہم حلقے کی عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔