شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Lion

Lion

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنائے جانے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے معروف اداکارہ فریال گوہر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے شیر کو انتخابی مہم کا حصہ بنایا اور شیر کے گلے میں پٹا ڈال کر اسے سڑکوں پر گھمایا گیا۔

جو وائلڈ لائف قوانین کے علاوہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے جب کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود لیگی امیدواروں نے اصلی شیر کو انتخابی مہم میں استعمال کیا اس لئے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے منع کرنے کے باوجود انتخابی مہم میں شیر لانے پر کیا کارروائی کی گئی جب کہ عدالت نے مزید کارروائی 20 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔