واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے معاون مشیر بین رہوڈز نے ڈفنس ون سمٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام کے اندر لڑائی میں افواج کے ہمراہ نہیں لڑیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اِن فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد عددی قوت میں اضافہ کرنا ہے۔ جس سے داعش کے خلاف لڑائی میں محاذ پر موجود مقامی فورسز کو اپنی کارروائی پر دھیان مرکوز کرنے میں مدد مل سکے گیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی فوج دشمن کے کسی حملے کا جواب دے سکتی ہے۔