گجرات: عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام عظیم الشان ” ناموس رسالتۖ مارچ ” میں ہزاروں غلامان رسول نے بھرپور شرکت کی۔ فضاء نعرہ تکبیر ورسالت سے گونجتی رہی۔ مارچ کی قیادت پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری، پیر سیف اللہ شاہ ، پیر اعجاز اشرفی ،پیر ضیاء الاسلام سیالوی، پیر قاضی محمود اعوانی، علامہ شاہد چشتی، صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ودیگر مشائخ عظام وعلماء کرام نے کی۔
اس موقع پر تمام سنی تنظیمات و مراکز کے رہنمائوں اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ تاجروں نے جگہ جگہ ناموس رسالت مارچ کا فقید المثال استقبال کیا۔ مقررین اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ غازی ممتاز حسین قادری کا کیس شرعی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چلایا جائے۔ مقررین نے پرامن سنی بریلوی علماء کو مخالف فرقہ کی کالعدم تنظیم کا رکن قرار دیکر فورتھ شیڈول لگانے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ محب وطن شخصیات کو دہشت گرد اور دہشت گردوں کو محب وطن ظاہر کرنے والوں کا سخت محاسبہ کیا جائے۔ اور محب پاکستان پرامن سنی علماء ومشائخ کی بجائے دہشت گردوں اور دشمنان پاکستان کیخلاف کاروائیاں کی جائیں۔
Ahle Sunnat Gujarat, March
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے انصاف نہ کیا تو چھے نومبرجمعة المبارک کو ضلع بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ دوسری جانب رات گئے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے نیک آباد شریف میں حضرت پیر محمد افضل قادری سے ملاقات کرکے مذاکرت کا آغاز کردیا جبکہ حتمی مذاکرات آئندہ چند روز میں ہوں گے۔