اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دبئی میں بات چیت مکمل نہیں ہو سکی۔
مذاکرات کا حتمی دور آج اسلام آباد میں ہو گا۔ جس کے لئے آئی ایم ایف کا وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
وفد پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ارکان، اقتصادی ماہرین اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔