کاٹن دھاگے کی قیمتوں میں 8 سے 10 فیصد اضافہ

Cotton thread

Cotton thread

کراچی (جیوڈیسک) مختلف اقسام کی کاٹن دھاگے کی قیمتوں میں 8 سے 10 فیصد اضافہ ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے کاٹن دھاگے کی درآمدات پر 10 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کے باعث مقامی سطح پر کاٹن دھاگے کی قیمتوں میں 4 سے 8 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد دھاگہ فی پاونڈ 101 روپے سے 108 روپے جبکہ بہتر کوالٹی کی کاٹن 190 روپے سے 1250 روپے فی پاونڈ ہو چکی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق حکومت نے کاٹن دھاگے کی درآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے میں کافی دیر کر دی اب تک ٹیکسٹائل ملز مالکان وافر مقدار میں بھارت اور مصر سے کاٹن درآمد کر چکے ہیں۔