کراچی (جیوڈیسک) بوٹ بیسن پولیس نے معروف اداکارہ نیلوفرشاہ عرف سدرہ خان کوجان سے مارنے کی دھمکی اور ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ یہ مقدمہ نیلوفر شاہ عرف سدرہ خان کی جانب سے دی جانے والی درخواست پردرج کیاگیاہے۔
اداکارہ سدرہ خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 4 اکتوبر کو 3 مسلح ملزمان نے فلیٹ میں گھس کرانھیں اور دیگر ملازمین کویرغمال بنالیا اورفوری طور پر ایک کروڑروپے بھتہ طلب کیا، نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ،مسلح ملزمان کئی گھنٹے تک ان کے فلیٹ میں موجود رہے اور انھیں ہراساں کرتے رہے ،حکومت اور پولیس نے تحفظ فراہم نہیں کیاتو وہ شوبز کے ساتھ ملک بھی چھوڑ دیں گی۔