بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع گزشتہ روز 50 امیدواروں میں سے 11 امیدوار پاس تمام امیدوار ٹریفک قوانین کے متعلق اشارہ جات کی تیاری کرکے ٹیسٹ میں شامل ہوں ڈی ایس پی ٹریفک چو ہدر ی مظہر اقبال کی امیداروں کو ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں کمپیو ٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا باقاعدہ اجرای ہونے کے بعد گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند امیدواروں سے ایس پی آفس بھمبر میں ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مظہر اقبال،ڈی ایس پی سٹی چوہدری محمدامین ،ڈسٹر کٹ ٹر یفک انچا رج چو ہدری محمد شبیر انچا رج ڈرا ئیو نگ لا ئسنس را جہ محمد یونس خا ن نے اشاروں اور گاڑی چلانے کا ٹیسٹ لیا کل 50 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 11 کے قر یب امیدوار پاس ہو ئے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹر یفک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈائیونگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدوار مکمل تیا ری کر کے آئیں تمام امیدواروں کو میرٹ پر کمپیو ٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائینگے۔