لیہ (ایم آر ملک) کلیم مافیا کے سرغنوں کو ہر میدان میں شکست دیں گے، عوام کے سامنے عدالتی فیصلہ کا اپنے حق میں ڈھول بجانے والے اپنی شکست کے خوف سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چوہدری ثاقب وریاہ نے گزشتہ روز ہائیکورٹ لاہور ملتان بنچ چوہدری جاوید کے اہلیت کو چیلنج کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے یونین کونسل چوک اعظم رورل کا حتمی فیصلہ عدالت عالیہ ملتان بنچ میں ہی ہوگا اور عوام میں جانے کیلئے ہمارے مخالفین کے پاس اب کوئی آپشن باقی نہیں بچا اس موقع پر کامران مانگٹ بھی موجود تھے۔