اسلام آباد (جیوڈیسک) سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ ریاض الحق جج، ڈاکٹر شازیہ سومرو اور بابر نواز نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔
سردار ایاز صادق حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے بعد دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حلف برداری کے بعد تمام اراکین نے ایوان میں اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ نومنتخب رکن سردار ایاز صادق کو دیگر اراکین کی نسبت پروٹوکول کے ساتھ ایوان میں لایا گیا۔