اسلام آباد (جیوڈیسک) بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے آغاز پر کپتان نے معافی تو مانگی لیکن ساتھ ہی ریحام خان سے متعلق سول نہ کرنے کی شرط بھی رکھ دی۔
کپتان نے ایک بار پھر ملک کے انتخابی نظام پر بھی خوب برسے کہتے ہیں ان کی سوئی کہیں نہیں اٹکی دو ہزار تیرہ کے الیکشن انتہائی دھاندلی زدہ تھے۔
این اے ایک سو بائیس سے ووٹوں کی منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ لگتا ہے اس حلقے میں تیسری بار الیکشن ہونے والے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن کے بعد لودھراں میں بھی پچاس ہزار نئے ووٹ آ گئے جب تک الیکشن شفاف نہیں ہونگے مسائل حل نہیں ہونگے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بے ضابطگیاں ثابت ہونے کے باوجود کسی کو سزا نہیں ہوئی اگر عام انقلاب کا راستہ روک دیا جائے تو خونیں انقلاب اپنا راستہ بنا لیتا ہے۔