کراچی (اسٹاف رپورٹر ) افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو روضہ رسول پر حاضری اور سعادت عمرہ کے حصول پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی کی مبارکباد ۔ایم آر پی سربراہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے502ملین ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کو 40ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کو پاکستان و عوام کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے حکومت کو منی بجٹ لانا پڑے گا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آئے گا جو غریب اور متوسط طبقے کے سکھ چین کو بہا لیجائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں کی جانے والی کرپشن ‘ بیرونی معاہدوں پر لیا جانے والاکمیشن اور ادارہ جاتی خردبرد کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کو حاصل مراعات اور بیوروکریسی کے تعیشات پہلے ہی عوام کیلئے جینا دوبھر کئے ہوئے ہیں جبکہ یہ بھی حقیقت ہے اب تک مالیاتی اداروں سے حاصل کئے جانے والا قرضہ یا امدادکبھی خالصتاً قومی یا عوامی ترقی کیلئے استعمال نہیں کی گئی بلکہ ہر قرض اور امداد کا بڑا حصہ ہمیشہ حکومتی اللوں تللوں ‘ فضول خرچیوں ‘ تعیشات اور مقتدر مافیا و بیوروکریسی کے مفادات پر ہی خرچ ہوا ہے جس نے ہمیشہ قومی و عوامی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اور اب حکومت ایکبار پھر آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے ایسا ہی کرنے جارہی ہے جو کسی طور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے جس کی تمام محب وطن حلقے بھرپور مخالفت و مذمت کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر و جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے فوری آزادی ناگزیر ہے‘ جی کیو ایم
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو جنونیت ‘ شیو سینا اور راشٹریہ سیوک سنگھ جیسی انتہا پرست تنظیموں کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور پاکستان کیخلاف بھارتی سرحدی جارحیت کے ساتھ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو حاصل بھارتی دہشتگرد ایجنسی ”را“کی سرپرستی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں اسلئے کشمیر و جونا گڑھ کی بھارتی تسلط سے فوری آزادی ناگزیر ہوچکی ہے جبکہ بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر منظم مہم چلانے اور اسلامی بلاک کو اس سلسلے میں یکجا کرنے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ انتہا پسند تنظیموں کو مودی حکومت کی سرپرستی اور پولیس و سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے ساتھ بد سلوکی کشمیر کی طرح عنقریب بھارت میں بھی مسلمانوں کی نسل کشی کا پیغام ہے اور اگر ایسا ہوا تو بھارتی دہشتگرد تنظیمیںاور ایجنسیاں مسلمانوں کا سب سے زیادہ قتل عام کشمیر اور جونا گڑھ میں کرینگی کیونکہ جونا گڑھ آئینی طور پر پاکستان کا حصہ ہے جبکہ کشمیر کے عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام عدلیہ سے انصاف اور حقوق کے تحفظ کے متقاضی ہیں‘ راجونی اتحاد
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس اعجازالحسن کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ فیڈریشن کے رہنما فاروق کمال ‘ ہیومن رائٹس فورم کے چیئرمین اسلم خان ‘ نیشنل پیس کمیشن کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ ‘راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ‘ میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ کچھی اتحاد کے رہنما وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ ارائیں ویلفیئر کے رہنمااشتیاق ارائیں‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما ونواب آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا کہ قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے جرا ¿تمندانہ فیصلوں کے ذریعے عوام کو حقوق و انصاف فراہم کرکے شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور ان میں سزا کا خوف پیدا کرنا ہی عدلیہ کا فریضہ ہے اور اس شعبہ میں ترقی پانے والے یقینا اپنے اس فریضے کو پوری دیانتداری و فرض شناسی سے انجام دیں گے اور ملک کے مظلوم عوام و طبقات کو انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے انہیں استحصال مافیا کے ظلم و جبر اور چنگل سے نجات دلائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام لٹیروں پر عدم اعتماد کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھیں ‘ سولنگی اتحاد کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی اور سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘ ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘صالح محمد سولنگی ‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ حاجی خان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگررہنما ¶ںنے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کے انکشاف پر اظہار افسوس و مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے سے محروم ہیں اور بھوک سے بلکتے بچوں کا پیٹ بھرنے کی خاطر اپنے جگر گوشوں کو فروخت کررہے ہیں تو دوسری جانب حکمران طبقات اپنی اولاد کی خواہشات کی تکمیل کیلئے اربوں روپے کے عوامی سرمائے سے سندھ فیسٹیول کا انعقاد کرکے اسے عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کا نام دے رہے ہیں جبکہ اسی صوبے میں تھر میں لوگ پیاس اور قحط سے مررہے ہیں اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور سیوریج کا نظام تباہ جبکہ پینے کا صاف پانی اور تعلیمی و صحت سہولیات ناپید ہیں مگر حکمران ان مسائل رپ توجہ دینے اور عوام کی حالت زار کو بہتر بنانے کی بجائے فیسٹیول فیسٹیول کھیل کر عوام کے مقدر میں اندھیرے لکھ رہے ہیں اسلئے اب ایسے حکمرانوں سے نجات ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے جس کیلئے عوام کو بلدیاتی انتخابات میں آزاد اور سولنگی امیدواروں کو ووٹ دیکر ان لٹیروں پر اظہار عدم اعتماد کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھنی ہوگی ۔