کراچی : شوٹنگ بال ٹیم آل پاکستان کمشنر کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آج بھاولپور روانہ ہوگی۔ ٹیم کو کراچی اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ ٹرین فرید ایکپسریس روانہ کیا۔
ٹیم کی قیادت کراچی پولیس کے محمداجمل کررہے ہیں جبکہ ٹیم ممبران میں یار محمد، محمدحنیف، ظہوراحمد،فہدشاہ،محمدرضوان، سیداحسان شاہ، اعجاز احمد، محمداقبال اور مختار احمد شامل ہیں۔ ٹیم منجیرنیشنل بینک کے عظمت اللہ خان اور کوچ نور محمدہیں۔