کراچی: بلدیہ کورنگی میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے اس سلسلے میں محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کی جانب سے یونین کونسل نمبر3 میں ایک انتہائی خوبصورت فارقی فیملی پارک تعمیر کیا گیا جس کا افتتا ح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس خالد وہاب اور دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہا کہ محکمہ پارکس کورنگی زون کے عملے کی کوشش لائق تحسین ہیں کہ ان کی کاوشوں اور محنت سے کورنگی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو ا اور میں اس پارک کی تعمیر پر ان کو مبارکباد پیش کر تی ہوں۔
انہوں نے موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ پارکس تفریح اور صٍحت مند معاشرے کو فروغ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں ان کی حفاظت کرنا آپ کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی کہ ہماری لہذا پارکوں کو استعمال کرتے وقت انہیں نقصان نہ پہنچائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے مزید کہاکہ عوام کوجائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری اولین تر جیح ہے کہ بلدیہ کورنگی کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب بنایا جائے اور اس کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آلودگی کیلئے پارکس اور مونو منٹ کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔