اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے پولنگ آج قومی اسمبلی ہال میں ہو گی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور اے این پی سمیت بڑی جماعتوں اور آزاد ارکان نے ایاز صادق کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ فاٹا کے ارکان کے امیدوار جی جی جمال بھی ایاز صادق کے حق میں دست بردار ہو گئے۔ تحریک انصاف کی حمایت کسی جماعت نے نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے عمران خان کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایازصادق نے آئندہ شیخ رشید کا مائیک بند نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کی ابھی تک کسی بڑی جماعت نے حمایت نہیں کی۔