سکھر (جیوڈیسک) قصبے ببرلو میں پچیس محرم کا ماتمی جلوس نکالا گیا۔ جس کی زیارت کیلئے ستر سے زیادہ خواتین اور بچے ایک مکان کی چھت پر جمع تھے۔
چھت وزن نہ سہار سکی اور گر گئی۔ حادثے میں 5 بچیاں اور دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال سکھر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سول اسپتال میں سہولتیں نہ ہونے پر بڑوں کے ساتھ بچے بھی بول پڑے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔