اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر حکمراں جماعت کے غنڈوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
عمران خان نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کارکنان پر حکمراں لیگ کےغنڈوں کی فائرنگ سے زخمی کارکن جاں بحق ہوا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عبدالحئ اور حیات ممبر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، کارکنوں کے قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔