کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی اور حلقہ فکر و ادب کے تعاون سے پیر 9 نومبر کو شام 5 بجے عبدالقدیر سماعت گاہ (آڈیٹوریم) ایم ایس سی بلاک، گلشن اقبال کیمپس میں یوم اقبال کے موقع پر ’’اقبال اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق ہوں گے۔
مقررین میں ڈھاکا گروپ آف انسٹیٹیوٹ سید حسنین رضوی، سیمانازصدیقی، اکرام حسین، سہیل جمالی، سید محمد اصغر، محمد فہیم ناز اور محفوظ النبی خان شامل ہیں۔