لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگی، ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں دھندنے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے، صبح کے وقت فضا میں دھند کے ننھے ننھے قطروں نے سفید چادر تان لی، جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر نظرآنے کی حد 5 میٹر تھی، دھند کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،موٹروے اور ہائی ویز پولیس نےدھند کے دوران ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے اور تیز رفتاری پر قابو رکھنے کی ہدایت کی ہے۔