جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل ہائی وے اور پاکستان موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوا لہ سے واک کا انعقاد کیا گیا واک کا آغاز نواز چوک سے ہو ا اورمختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب جھنگ کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔
واک کی قیادت ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ظفراللہ مہدی نے کی اس موقع پر ڈی پی او ہمایوںمسعود ،ضلعی ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر طارق سعیداور اُن کے عملہ سمت موٹر وے پولیس ،ٹریفک پولیس،وارڈنز ،سٹوڈنٹ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ کے اصولوں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے واک کے اختتام پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس ظفراللہ مہدی نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ٹریفک قوانین کی پابندی کرنامہذب معاشرے کی پہچان ہے۔
ہمیں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے ناصرف خود علم حاصل کرنا چاہیے بلکہ لوگوں میں بھی اس سلسلہ میں شعور اُجاگر کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی کر کے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے ضلعی ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید نے اس موقع پر بتایا کہ رواں سال کو صوبہ بھر میں سیفٹی ائیر ڈیکلیئر کیا گیا ہے۔