شکست

ہاں ہمیں بھروسہ تھا
نفرتوں کے سوداگر
بالیقین ہاریں گے
رائیگاں نہ جائے گا
ہاں وہ ”گریۂ یعقوب”
اور یتیم و بے بس کی
بددعائوں کی تاثیر
رنگ لائے گی آخر
ہائے کیسے بھولوں میں
بھائی تھا مرا ”اخلاق”
کوئی اس کی تربت پر
جائو آج کہہ آئو
آج تیرے قاتل سب
منھ چھپائے پھرتے ہیں۔۔۔۔۔

Kamran Ghani

Kamran Ghani

تحریر: کامران غنی صبا