لندن (جیوڈیسک) لندن میں برطانوی پارلیمان کی عمارت پر مودی کے خلاف نعرہ لکھ دیا گیا۔ عمارت پر بنائی گئی مودی کی لیزر تصویر پر تحریر تھا’’ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘
لندن میں اتوار کی شب بگ بین کے قریب واقع برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر تحریر تھا ’’ ہم مودی کا خیرمقدم نہیں کرتے‘‘۔ اس نعرے کے نیچے لیزر لائٹ سے مودی کی ایک تصویر بنائی گئی تھی۔ جس میں مودی ایک ہاتھ میں تلوار اور ایک ہاتھ میں ہندو عقیدے کا ایک نمایاں نشان تھامے ہوئے تھے۔
تصویر پر یہ نشان اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ ہٹلر کا امتیازی نشان سواستیکا سے بھی مل رہا ہے۔ تصویر کے ایک کنارے پر اسے بنانے والے آواز گروپ کا نام لکھا تھا۔ ساؤتھ ایشیا سالیڈیریٹی گروپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تصویر مودی اور آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات کی عکاس ہے، اور یہ تصویر انکی ہٹلرانہ سوچ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 نومبر کو ڈاؤننگ اسٹریٹ اور 13 نومبر کو ویمبلے اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا جائے گا۔