تلہار کی خبریں 10/11/2015

Talhar Lady Councelor

Talhar Lady Councelor

تلہار (نمائندہ) تلہار ٹائون کمیٹی کی گیارہ جنرل کائونسلر نشستوں میں سے ایک سیٹ پر خاتون امیدوار حصہ لے رہی ہے وارڈ نمبر ایک سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے سامنے الیکشن لڑنے والی مسمات ہدایت قمبرانی کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے لیکن شہر کے پانی ، سوئی گیس و دیگر مسائل کے حل کیلئے ان کا کردا رہی ان کی کامیابی میں معاون ہو گا ہدایت قمبرانی اس الیکشن سے پہلے بھی انتخابی عمل میں حصہ لیکر لیڈی کائونسلر کی نشست پر اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں سٹی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ہی عوام کے مسائل حل کرنے میں سرگرداں ہے اسی وجہ سے میں نے انہی کے گروپ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں کھڑی ہوئی ہوں سیاست میرا شوق نہیں لیکن یہاں کی عوام خصوصن غریب اور مسکین خواتین کے حقوق کیلئے فارم بھروایا ہے اب انہی کی طاقت مجھے کامیابی دلائے گی ھدایت قمبرانی کے الیکشن میں حصہ لینے سے نہ صرف غریب طبقے پر یہاں کی خواتین میں بھی ایک بیداری سی آگئی ہے انکیساتھ دیگر جماعتوں کیجانب سے بھی خواتین نے الیکشن مہم شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہار(نمائندہ) بلدیاتی الیکشن مہم کیلئے شہر میں پیپلز پارٹی ، مرزا گروپ ،میر شاھد تالپور گروپ ، فنکشنل لیگ سمیت دیگر سیاسی سماجی پارٹیوں کی ریلیوں کا بھی رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے ہر روز کسی نہ کسی پارٹی کیجانب سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی نکالی جاتی ہے جبکہ کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اس سلسلے میں کل (آج) تلہار میں ایک عوامی جلسا منعقد کیا گیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذولفقار مرزا شرکت کریں گے۔