لاہور (جیوڈیسک) آج دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ہوا چلتے رہنے سے موسم قدرے سرد اور خوشگوار رہے گا۔
لاہور اور اس کے مضافات میں آج دن کے اوقات میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ دن بھر ہلکی ہوا چلتے رہنے سے موسم قدرے سرد اور خوشگوار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 25 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد اور اس کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت گرنے سے موسم سرد لیکن خشک رہنے کا امکان ہے۔