ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) سعودی عرب میں مقیم ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدری جاوید صادق مہر آف پلاہوڑی نے نو منتخب چیئرمین حاجی ملک محمد اقبال اعوان آف ملکہ اور وائس چیئرمین حاجی چوہدری لیاقت علی سیال آف پلاہوڑی کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت یو نین کو نسل ملکہ کو مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔
انہوں نے کو یت میں مقیم پلا ہوڑی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری غضنفر جمشید اور حا جی عبدالمالک منڈا ہر کو بھر پور الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے الیکشن کے دوران نو منتخب چیئر مین حاجی ملک محمد اقبال اعوان آف ملکہ اوروائس چیئرمین حا جی چوہدری لیا قت علی سیال آف پلا ہوڑی کی کا میابی کے لیے بھر پو ر کو شش کی۔
خصو صی اہلیان پلا ہوڑی کو گا ئوں کے چاروں طرف با ئی پا س کا تحفہ دیا ہے چو ہدری غضنفر جمشید کی خصوصی دعوت پر چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے نے پلا ہوڑی آکر نو تعمیر شدہ بائی پاس راڈ کی میٹلنگ کے لیے 60لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا جس پر تعمیرا تی کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔