بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے قریب ذوالفقار مرزا کی ریلی پر فائرنگ کی خبر پر رینجرز اور پولیس کی کاروائی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر ٹنڈو باگو کے قریب ذوالفقار مرزا کی ریلی پر فائرنگ کی خبر پر رینجرز اور پولیس کی کاروائی، پیپلزپارٹی کیمپ سے 6 افراد گرفتار،اسلحلہ برآمد، گرفتار ہونے والوں میں بلدیاتی الیکشن لڑنے والے دو امیدوار بھی شامل، گرفتار افراد کی جانب سے اسلحہ کے لائسنس دکھانے پر رات دیر گئے آزاد۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس، چودھری نثار پر مرزا کے سرپر ہاتھ رکھنے کا الزام۔۔۔بلدیاتی الیکشن مہم کے سلسلے میں بدین کے شہر ٹنڈو باگو سے کھڈھرو شہر جانے والی ڈاکٹر ذوالفقار کی ریلی جس کی قیادت ذوالفقار مرزا خود کررہے تھے ٹنڈو باگو سے پانچ کلومیٹر دور نئوں مانک واھ اسٹاپ پر ذوالفقار مرزا کی ریلی پر مبینا فائرنگ کی گئی جس کی اطلاع ملتے ہی بدین سے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری فائرنگ والی جگہ پہنچ گئی جہاں سے انہوں نے خانصاحب جمالی، عطا حسین جمالی، الطاف حسین جمالی سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سلسلے میں مرزا گروپ کے رہنماؤں غلام محمد خواجہ، سابقہ تحصیل ناظم سکندر میمن اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ مرزا کی ریلی پر فائرنگ پی پی کے رہنماؤں نے کی ہے اور اس واقعے میں سیدھی طرح حکومت سندھ ملوث ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی بدین بھی پیپلز پارٹی کی ونگھار میں کام کررہا ہے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سائیں بخش جمالی کے چھوٹے بھائی سردار غلام رسول جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلی پر فائرنگ ہم نہیں بلکے ذوالفقار مرزا کے لوگوں کی جانب سے ہماری کیمپ پر فائرنگ کی گئی ہے ، دوسری جانب ذوالفقار مرزا کی ریلی پر فائرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار مرزا کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے خلاف اور حمایت میں ٹنڈوباگو اور گولاڑچی شہرمیں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ٹائر جلاکر میں روڈ کو بندکردیا گیا جس کے باعث کئی گھنٹے ٹریفک معطل ہوگئے، رات دیر گئے گرفتار ہونے والوں کی جانب سے اسلحہ کے لائنسنس دکھانے پر ان کو آزاد کردیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پا رٹی کے صو بائی وزیر گیانچند ایسرانی،ایم این اے کمال خان چانگ اور دیگر رہنماؤں نے بدین میں چانگ ہاؤس پر ہنگا می پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ریلی پر کو ئی فائرنگ نہیں ہو ئی ہے مرزا جان بوجھ کر بدین کے پرامن انتخابی ما حول کو پر تشدد کرنا چاہتے ہیں انہو نے کہا کے مرزا کو وفاقی وزیر چو ہدری نثار علی خان کا آشیر واد حاصل ہے اور چوہدری نثار نے رینجرس مرزا کے حوالے کر دی ہے جس کے بعد رینجرس نے مرزا کے کہنے پر بلا جواز ہما رے امیدوارو ں کو گرفتار کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ چو ہدری نثا ر کے ما تحت رینجرس جانبداری کا مظا ہرہ کر رہی ہے انہوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع بدین میں رینجرس کی جگہ پا ک فوج کو تعینات کیا جائے اور ان کی نگرانی مین انتخا بات کرائے جائیں۔