لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کہ سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ ججز سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ احتساب کے بغیر اداروں کی کارکردگی بہترنہیں بنائی جاسکتی۔
لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیرکا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے کیونکہ احتساب کے بغیر اداروں کی کار کردگی کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا اور لاکھوں روپے تنخواہیں لے کر بھی کام نہ کرنے والے ججز کا احتساب بھی ضروری ہے اوراس کے لئے جوڈیشل کمیشن کا فعال ہونا بھی خوش آئند ہے، اسی طرح وکلا کو بھی خود احتسابی کا فارمولا اپنانا ہوگا۔
عاصمہ جہانگیرنے کہاکہ کسی خاتون سے اس کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے اوراس سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں لیکن جب عمران خان اپنی شادی کی تصاویر خود جاری کریں گے تو پھر ان سے طلاق پر سوال بھی ہوگا اس لئے ان کوغصہ نہیں کرنا چاہئے۔