Government Girls High School Sibi Town Allama Iqbal Cremoney
سبی (محمد طاہر عباس) گور نمنٹ گرلز ہائی سکول سبی ٹائون میں شاعر مشرق علامہ اقبال 138 یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پر سے ہوا جس کی سعادت ملائکہ عارف نے حاصل کی پروقار تقریب میں اسکول ہذا کی طالبات نے علامہ اقبال کے حوالے سے مختلف خاکے بھی پیش کئے۔
جس کو طالبات نے دیکھکر خوب داد دی پروقار تقریب سے ہیڈ مسٹریس نصر ت اقبال ، ٹیچر ثمرین عباس، طالبات کائنات اکبر ،تانیہ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اقبال محض ایک فلسفی شاعر نہیں بلکہ وہ چاہتے تھے کہ انسان بلاتمیز رنگ ونسل اور مذہب کے ایک دوسرے کے ساتھااچھا رویہ رکھیں اور باہمی احترام وانسبت سے وابستہ رہیں کہ یہی منشارب کائنات ہے پاکستان کی نئی نسل بھی اقبال کی احترام آدمیت کی سوچ کو سراہتی ہے۔
علامہ اقبال ایک طرف امت مرحوم کا نوحہ کہتے ہیں تو دوسری جانب مسلم نوجوان کو ستاروں پر کمندڈالنے کی ترغیب دیتے نظر آتے ہیں اقبال قوم کو کانقاہوں سے نکل کر میدان عمل میں اترنے پر ابھارتے ہیں وہ اسلامی دنیا میں روحانی جمہوریت کا نظام رائج کرنے کے داعی تھے علامہ اقبال نے تمام مسلمانوں میں بیداری واحساس ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش جاری رکھیں مگر ان کی کوششوں کی عملی تصویر دیکھنے سے پہلے ہی وہ 21 ایرپل 1938 کو خالق حقیقی سے جاملے۔