ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو 41 برس کے ہوگئے
Posted on November 12, 2015 By Mohammad Waseem شوبز
Leonardo DiCaprio
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم ٹائی ٹینک کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں۔
11 نومبر 1974 کو پیدا ہونے والے لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی کمرشلز سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہالی وڈ فلموں کی جان بن گئے۔
اپنی شاندار اور لاجواب اداکاری کا جادو جگاتے ہوئے کتنی ہی فلموں کو کامیاب بنایا اور اسی بدولت ان کا شمار ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔
خوبصورت اور جاذب نظر اداکار کو ہر کوئی فلم میں شامل کرنا چاہتا ہے اور اس وقت ان کا معاوضہ مرد اداکاروں میں سب سے زیادہ ہے۔