ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر دیے گئے متنا زعہ بیان کے باعث تاحال مشکلات کا سامنا ہے اور انھوں نے میڈیا کے سوالات سے بچنے کے لیے خاموشی اختیارکرلی ہے ۔
گزشتہ روز فلم ’دل والے‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے دوران جب صحافیوں نے ان سے اس سے منسلک سوال پوچھنے شروع کیے تو وہ پرسکون اور خاموش رہے لیکن شاہ رخ کی خاموشی کے بعد کاجول نے کہا ’آج ہم غیر جانبدارہیں، مجھ سے پوچھیے جو پوچھنا ہے۔ آپ کی باتوں کا میں بہتر جواب دوں گی۔
اس موقع پر اداکار ورون دھون نے کہاکہ اس بات پر سوال کرنے کے لیے یہ جگہ مناسب نہیں ہے۔ ہم یہاں فلم کے بارے میں بات کرنے آئے ہیں اور آپ اپنے سوالات بھی وہیں تک محدود رکھیں۔کاجول اور ورون کے تیور سے یہ واضح تھا کہ وہ ان سوالات کے لیے تیار ہو کر آئے تھے اور بڑی صفائی سے شاہ رخ کو بچا لے گئے۔