لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم والے وقت کے ساتھ نہیں چلے آج بھی ایڈہاک ازم کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے۔
میرا کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ چند نئے آرٹسٹوں کو لے کر بغیر اسکرپٹ کے دو مہینے میں فلم بن جاتی ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں میرانے کہا کہ ایسی فلمیں بھلا کون دیکھے گا، فلم انڈسٹری کے حالات اس وقت بہتر ہوں گے جب فلم والے اس کام میں سنجیدہ ہوں گے اگر اچھے موضوعات کا انتخاب کرکے باقاعدہ اسکرپٹ لکھوائے جائیں۔