کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گل بلوچ یوتھ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آل کراچی چیئر مین ولی محمدولی یادگاری انڈر 14 یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میںملیر محمڈن یوتھ نے سونو اسٹار یوتھ فٹ بال کلب کو ٹائی بریکر کی بنیاد پر 5-4 سے شکست دیدی ،جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
دوسرے میچ میں بلوچ یونائیٹڈ یوتھ نے دنز الیون فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد5-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اظہر،شہاب،محسن اور امان نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض حمزہ شیخ نے اپنے معائونین کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر علی نواز ولی تھے۔