جائیداد ہتھیانے کی خاطر بوڑھی ماں کے 14 سالہ بیٹے پر زنا کا الزام عائد کر کے غائب کر دیا

Adeel and Her Mother

Adeel and Her Mother

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جائیداد ہتھیانے کی خاطر بوڑھی ماں کے 13/14 سالہ بیٹے پر شادی شدہ خاتون کے ساتھ زنا کا الزام عائد کر کے غائب کر دیا بوڑھی ماں اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے میں در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور بوڑھی ماں کاسہارا ایک سال سے غائب میرے بیٹے کو بازیاب کروایاجائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے بشیراں بی بی کی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل تفصیلات کے مطابق اضافی آبادی ٹکڑا 56گ ب تحصیل کمالیہ کی رہائشی خاتون مسماة بشیراں بی بی زوجہ محمد بخش نے پریس کلب کے سامنے روتے ہوئے اپنے اوپر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 14ماہ قبل اضافی آبادی ٹکڑا 56گ ب کے رہائشی ولی محمد ولد محمد رمضان قوم قریشی نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر متعد د جھوٹی درخواستیں دیں جس پر کوئی کاروائی نہ ہوئی تو اس نے پولیس تھانہ صدر کمالیہ کے سب انسپکٹر محمد قریش کے ساتھ ساز باز ہوکر میرے 13/14سالہ معصوم بیٹے عدیل پر اپنی شادی شدہ بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کا پرچہ درج کروادیا پولیس کے ساتھ مل کر عدیل کو گرفتار کرواکر غائب کروادیا جس کا ایک سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود تاحال مجھے اس کا پتہ نہ چل سکا کہ وہ زندہ ہے یا پولیس سب انسپکٹر محمد قریش نے ولی محمد کے ساتھ مل کر اس کو قتل نہ کردیا ہو،بشیراں بی بی نے بتایا کہ مذکورہ ایف آئی آرکے مطابق شادی شدہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ بھی آچکی ہے جس میں موصوف خاتون سے کچھ بھی ایسا ثابت نہیں ہوا اور میڈیکل کی رپورٹ نیگٹیو نکلی سب انسپکٹر محمد قریش نے پولیس گردی کرتے ہوئے وردی کی آڑ میں غریب خاندان پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ان کے مال مویشی بھی گھر سے چھوڑ کر ساتھ لے گیا جوکہ آج تک مال مویشی واپس نہ کیا اور بلکہ ایک بھینس مالیتی تقریباً 1لاکھ 20ہزار روپے جو کہ گائوں کے کنویں سے مردہ حالت میں پائی گئی ، متاثرہ خاتون نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب پولیس لاہور،آرپی او فیصل آباد اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی در مندانہ اپیل کی ہے کہ مقدمہ نمبر149/14پولیس تھانہ صدر کمالیہ کے مدعی ولی محمد اور سب انسپکٹر محمد قریش کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے میرے 13/14سالہ معصوم بیٹے عدیل کو بازیاب کروایا جائے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ووٹروں سے مایوسی یونین کونسل نمبر70سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین عرفان الحسن چوہدری وائس چیئرمین کے امیدوار انوار حسین عر ف شاہنی بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں مہر امان اللہ ہراج امیدوار چیئرمین ،محمد اصغرنکو امیدواروائس چیئرمین کے حق میں دستبردار ہونے کے لیے مشورے شروع کردیے الیکشن سے دودن پہلے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو یونین کونسل نمبر70سے بلامقابلہ منتخب کروانے کی تیاریاں تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر70سے آزاد امیدوار برائے چیئرمین عرفان الحسن چوہدری وائس چیئرمین کے امیدوار انوار حسین عر ف شاہنی بلوچ نے آئے روز ووٹروں کے مطالبہ کے پیش نظر اور پی پی 89میں بطور ایم پی اے الیکشن کے امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروںمہر امان اللہ ہراج امیدوار چیئرمین ،محمد اصغرنکو امیدواروائس چیئرمین کے حق میں دستبردار ہونے کے لیے مشورے شروع کردیے دونوں فریقین کے درمیان عرفان الحسن چوہدری کے بھائی محمود علی جوکہ ٹریفک پولیس میں ملازم ہے رابطہ کاکردار اداکررہے ہیں ذرئع کے مطابق امیدواروں کے درمیان دستبرداری کا اعلان پولنگ سے چند دن پہلے ہوگا اس دوران متبادل کھڑے کیے گئے امیدواروں کے کاغذات واپس لیے جائیں گے