تعمیر و ترقی اتحاد کا اعلان پینے کا صاف پانی ہر گھر تک پہنچا نا ،سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نا اور صفائی وستھرائی کے مثال نظام کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ خواجہ عظیم الدین ،عاصم علی خانعوام اپنے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے درست نمائندوں کا انتخاب کریں تعمیر و ترقی اتحاد پینل عوام کو مسائل سے نجات دلا ئے گی عوام 5 دسمبر 2015ء کو یونین کمیٹی نمبر 9 ڈرگ کالونی سے خواجہ عظیم الدین اور عاصم علی خان کو کامیاب بنا ئیں علماء اکرام اور علاقہ معززین کا عوام سے اپیل شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کے اُمیدواروں کا انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی نمبر 1،4 اور ناتھا خان گوٹھ کا دورہ علاقہ معززین اور عوام سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی شاہ فیصل کالونی یونین کمیٹی نمبر 9 ڈرگ کالونی سے پیپلز پارٹی نظام مصطفی پارٹی اور جمعیت علماء پاکستان کے مشترکہ اتحاد شاہ فیصل تعمیر وترقی اتحاد پینل کے اُمیدوار برائے چیئر مین خواجہ عظیم الدین (مجیب بھائی) اور وائس چیئر مین عاصم علی خان نے کہا ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے علاقائی ترقی کے لئے میدان عمل میں اُترے ہیں عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو انشا اللہ اپنے حلقہ انتخاب میں پینے کے صاف پانی کی ہر گھر میں فراہمی اور گلیوں محلوں کی سطح پر سیوریج سسٹم کی بہتری کے ساتھ روشنی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے ہماری اولین ترجیح ہوگی تعمیر ترقی اتحاد پینل کے اُمیدواروں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے درست نمائندوں کا انتخاب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونین کمیٹی نمبر9ڈرگ کالونی کے مختلف علاقوں کا انتخابی مہم کے سلسلے میں تفصیلی دورہ کرتے ہوئے علاقہ معززین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف علاقوں میں علماء اکرام اور علاقہ معززین نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ یونین کمیٹی نمبر9ڈرگ کالونی سے خواجہ عظیم الدین اور عاصم علی خان کو دسمبر 2015ء کے دن انتخابی نشان سوٹ کیس پر مہر ثبت کرکے بھاری اکثریت س کامیاب بنا ئیں۔