جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) صحافت ایک پیغمبری پیشہ ہے جس کی بقاء کے حصول کی خا طر عامل صحافی بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بنے مظلوم افراد کی آ واز حق کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کرنے والے راشی افسران جو چند کاغذ کے ٹکڑوں کے حصول کی خا طر اپنی عاقبت خراب کرنے میں مصروف عمل ہیں کی ظلم و ستم اور بر بریت کی داستانوں کی آ گاہی سے ارباب و بااختیار کو آ گاہ کرنا نہ صرف اپنا فرض بلکہ عبادت سمجھتے ہیں لیکن افسوس کہ آج کے اس پر آ شوب معاشرے میں لاتعداد ارباب و بااختیار جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں راشی افسران کی آ گاہی کے باوجود ان کا محاسبہ کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ان خیالات کااظہار شیخ توصیف حسین ضلعی صدر پروفیشنل جر نلسٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ جھنگ اورضلعی جنرل سیکرٹری محمدشفقت اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس پر آ شوب معاشرے کے ناسور خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کو خداوندکریم کی خوشنودگی کے حصول کی خا طر بے نقاب کر نا ہم سب عامل صحافیوں کا فرض عین ہے خواہ اس جستجو کے دوران ہمیں کتنی ہی پریشانیوں کا سا منا کرنا کیوں نہ پڑے مذید انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری سوچ کا تعلق ہے اس پر آ شوب معاشرے کے لا تعداد ارباب و بااختیار جو اپنے ماتھے پر ایمانداری کا ٹکہ سجا کر اس ملک و قوم کو دیمک کی طرح چاٹ کر ہڑپ کر رہے ہیں عامل صحافیوں کو پسند کرنے کے بجائے ایسے صحافیوں کو پسند کرتے ہیں جو ان کی لوٹ کھسوٹ اور ناانصا فیوں کو فراموش کر کے ان کے حق میں قصیدے لکھتے رہے لیکن ہمیں ان کی پسند اور نا پسند سے کیا لینا دینا ہم تو بس ملک و قوم کی بقاء اور بالخصوص خداوند کریم کی خوشنودگی کے حصول کی خا طر ان ناسوروں کو جو انسا نیت کے نام پر ایک بد نما داغ ہیں کو بے نقاب کرنا عبادت سمجھتے ہیں خواہ ان ناسوروں کے خلاف ارباب و بااختیار کوئی ایکشن لیں یا نہ لیں اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہمارا فرض ہے ان ناسوروں کو بے نقاب کر نا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کے انسداد ڈینگی پروگرام کے حوالہ سے سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو عملہ اور شہریوں نے بڑی تعد اد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے ڈینگی آگاہی پروگرام کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خلاف سخت محنت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ بھی اپنے اپنے گھروں ،گلی محلوں میں ڈینگی کے بارے آگہی کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔انہوںنے ڈینگی وائرس کی روک تھام ،ڈینگی بخار کی علامات و علاج ،ڈینگی کے خلاف جہاد کی کاوشوں اور سرکاری سطح پر عملدرآمدکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) TMA جھنگ میں تعینات TO(I&S)چوہدری اسلم کی کرپشن لوٹ مار اور بد عنوانی نے لوٹ مارکا نیا فارمولہ ایجاد کرلیا جسکے تحت موصوف کام ادھورا لیکن مال لینا ہے پورا چاہے شہر کی تعمیر کا خواب نہ پورا تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ کے ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری اسلم نے کرپشن کے میدان کا کھلاڑی بن کر ایسے چھکے پہ چھکے مارے ہیں کہ بڑے بڑے امپائر بھی اس کی کرپشن کو نہ پکڑ سکے ہیں موصوف نے محرم روٹس کے کاموں میں پانچ پرسنٹ پول کی وصولی کا پہلا چھکا مارا پھر 2فیصد کمیشن کا چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر 1-1/2فیصد TSکا چھکا ماردیا ہے لیکن موصوف اب بھی بدعنوانی کی پچ پر بیٹنگ کرنے اورمذید کرپشن کے رنز بنانے کی خواہش رکھتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے چیئر مین نیب بیورو ،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے علاوہ دیگر احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ چوہدری اسلم کو احتساب اور قانون کاایسا بائونسر ماریں تاکہ مذکورہ کرپٹ شخص اس کرپشن کے میدان سے آئوٹ ہوجائے اور اس خبر کو باضابطہ شکایت سمجھتے ہوئے فی الفور تحقیقات کی جائیں کرپٹ اور بدعنوان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے