فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے

Terror in Paris Stade de France

Terror in Paris Stade de France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات پاکستان پر پڑنے لگے ۔فرانس سفر کرنے والے افراد فرانس کے کارڈ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے ۔تفصیل کے مطابق فرانس میں ہونے والی دہشت گردی کے اثرات اس سے قبل بھی پڑ چکے تھے جب چارلی ابدو میگزین کے مالک چارلی ابدو کو اپنے تیرہ ساتھیوں سمیت موت کے گھات اتار دیا گیا تھا۔

اس وقت فروری 2015 میں فرنچ امیگریشن نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں صرف پاکستانی پسنجرز جو اٹلی اور سپین کے کاغذات رکھتے تھے ۔ان کو فرانس واپسی کا سفر کرنے سے منع کر دیا گیا ۔جس کا نقصان پی آئی اے اور پاکستان کو ہوا ۔حالا نکہ پاکستانی قوم امن پسند عوام ہیں اس کے باوجود یہ ساری پریشانی بھی پاکستانیوں کو ہی دی جا رہی ہے۔

جبکہ یورپین قانون کے مطابق کسی بھی یورپی ملک میں صرف ٹکٹ پر سفر کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک سرکلر ایف آئی اے اسلام آباد کے پاس بھی موجود ہے جو اس پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی پاکستانی کو جس کے پاس فرانس کے علاوہ کسی بھی یورپی ملک کا رزیڈینس کارڈ ہے سفر نہیں کر نے دیا جا رہا ۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کی ٹکٹوں کا چونا تارکین وطن کو لگ رہا ہے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اس کے ممکنہ حل کے لئے فرانس حکومت سے بات کر یں اور فرانس کے لئے دوسرے ممالک کے کاغذات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت دی جائے۔