لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں حادثے کا شکار ہونے والے نجی ائر لائن کے طیارے کے پائلٹ کیپٹن عصمت کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر نشے کی حالت میں جہاز اڑانے کا الزام ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہین ائیرلائن طیارے کو پیش آنے والے حادثہ کے ذمہ دار پائلٹ عصمت محمود کو گزشتہ شب تین بجے کراچی کے ڈیفنس خیابان راحت میں واقع رہائش گاہ پر پنجاب پولیس نے چھاپہ مارکرحراست میں لے لیا۔
کیپٹن عصمت محمود نے 3 نومبر کو لاہور میں حادثہ کا شکار ہونے والے شاہین ائیرلائن کی پروازاین ایل 142 کے پائلٹ تھے، اور ہونے والی انکوئری میں کمیٹی حادثہ کا ذمہ دار پائلٹ کا قرار دیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیپٹن عصمت محمود کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاعات کے باعث پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیکر لاہور منتقل کردیا ہے۔