بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر پنجاب کے مرکزی راہنما چوہدری غلام حسین آف دھریا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کا امن اور منڈلاتے ایٹمی جنگ کے بادل مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہیں سامراجی قوتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کرنے والا ادارہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر حل کروانے میں ناکام ہو چکا ہے جس کے باعث خطہ کے اندر بسنے والے لوگ ایٹمی جنگ کے بادلوں تلے خوف وہراس کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں انہوںنے کہاکہ دنیا کی بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت سرکار کے ریاست میںمذہبی جنوبی انتہا پسند انہ اقدامات جموں وکشمیر میں ظلم وستم اور انسانی حقوق کہ پامالیوں سے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا میں بے نقا ب ہو چکا ہے انہوںنے کہاکہ کشمیر بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے اور تحریک آذادی کشمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے کشمیریوں کو80ارب کے جعلی پیکج سے خریدنے کی مودی سرکار کی کوشش کو کشمیریوں نے ٹھکرا کر ثابت کیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی طور پر بھی خریدا نہیں جا سکتا جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا کشمیر ی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملازم محکمہ برقیات راجہ ساجد اقبال ،راجہ ماجد اقبال ،راجہ قاصد اقبال بنڈالہ والوں کی والدہ محترمہ گزشتہ روز طویل علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نمازجنازہ کے بعد شاہ شوتر بھمبر میں سپردخاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات ،عوامی نمائندگان ،تاجروں،وکلائ،صحافیوں ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل مسلم جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کا قافلہ مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے بھمبرسے روانہ قافلے کی قیادت راجہ محمد اقبال ،سٹی صدر خواجہ طارق محمود بٹ ،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ مسعود اسلم مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر شیخ محمد صادق کررہے ہیں تفصیلات کیمطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد میں منعقد ہونے والے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے مسلم کانفرنس کارکنوں کا ایک قافلہ گزشتہ روز بھمبر سے روانہ ہو گیاقافلے کی قیادت راجہ محمد اقبال خان ،خواجہ طارق محمود بٹ ،راجہ مسعود اسلم اور شیخ محمد صادق کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ کے راہنما امیدوار اسمبلی راجہ امتیاز احمدخان ،سابق کونسلرراجہ محمد اقبال خان آف سیرلہ کی قیادت میں گزشتہ روز موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو سیرلہ سے شروع ہو کر رنگ روڈ خلیل شہید چوک ،مسلم بازار،میلاد چوک اور سکول روڈ سے ہوتی ہوئی رنگ روڈ پر مرکزی الیکشن آفس پہنچی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل تھی خلیل شہید چوک میں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈالا اور شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی بعد ازاں راجہ امتیازاحمد خان اور راجہ محمد اقبال خان نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ امتیازا حمد خان نے کہاکہ دکھی ،مظلوم اور بے کس افراد کی خدمت کیلئے سیاست کے میدان میں آیا ہوں حلقہ کی عوام کی محرومیوں کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے انشاء اللہ الیکشن میںکامیابی حاصل کرکے عوام علاقہ کے مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لاؤں گا۔