ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم باجی راؤ مستانی کا نیا گانا پِنگا ریلیز کر دیا گیا، اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈکون کی جوڑی کے کمال ڈانس نے شائقین نے پِنگا کو ڈولا رے کی ٹکر قرار دے دیا۔
تاریخی فلم باجی راؤ مستانی کے نئے گانے میں دپیکا پڈکون اور پریانکا چوپڑا نے کمال ڈانس کیا ہے۔
پِنگا میں اداکاراؤں نے کلاسیکل اورلاوانی رقص کا مظاہرہ کیا۔ نئے گانے نے شائقین کو مادھوری اور ایشوریا رائے کے گانے ڈولا رے کی یاد دلا دی۔
رنویر سنگھ دپیکا اور پریانکا کی یہ فلم باجی راؤ مستانی اٹھارہ دسمبر کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی۔